Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اوکاڑہ دو مختلف روڈ حادثے.16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
    • بھائی پھیرو:دو روڈ حادثات میں دو شخص ہلاک درجنوں زخمی
    • مغویہ سکینہ کی بازیابی درخواست’ سی پی او فیصل آباد کی رپورٹ مسترد’ آئی جی پنجاب ریکارڈ سمیت آج طلب
    • کراچی میں جعلی کمپنیوں کے نام پر اربوں روپے کے مالی فراڈ کا انکشاف
    • ترکیہ میں گہرے اور تاریک پانیوں میں پراسرار پتھریلے ڈھانچے دریافت
    • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت برہم
    • شہریوںکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیح:فیصل کامران
    • صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق کاشف عمر کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا
    • جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال مسترد جہلم وہلی میں معمولات زندگی جاری
    • ایک ہفتے میں2 خطرناک ڈکیت گینگز’20 اشتہاری’ 80 ملزم گرفتار
    • گگومنڈی:رئیس زادوں کی دوکمسن بچوں سے کئی ماہ تک اجتماعی زیادتی
    • نارووال، جنگلی بندر کا گھرمیں گھس کر حملہ، خاتون سمیت2افراد زخمی
    • ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
    • پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئیں:وفاقی وزیر جنیدانوار چوہدری
    • کیمرے والی سمارٹ عینکوں پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی
    • دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز
    • کراچی دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار
    • ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
    • سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
    • سعودیہ میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملٹری آپریشنز ایبسلوٹلی ناٹ سہیل افریدی حکومت کی سخت فیصلوں کیلئے مشاورت

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، پشاور ، لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے کوہاٹ پہنچ گیا ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں ملٹری آپریشنز اور ڈرون حملوں کو ایبسلوٹلی
    ناٹ کہہ دیا۔ ادھر وفاقی حکومت نے سخت فیصلوں کیلئے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد فریقین کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملٹری آپریشنز اور ڈرون حملوںکو ”ایبسلوٹلی ناٹ” کہہ دیا، اب خیبر پختونخوا کے عوام کے فیصلے صوبے میں ہی ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ جاری ہے، حکومت چھوڑیں گے نہ اسمبلی تحلیل کریں گے، مطالبات کا جواب ایمرجنسی لگانا یا گورنر راج نہیں ہے۔ بنوں اورکرک کی سرحد پر واقع ختم نبوت چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میچ ہے، دو دن بعد اسے ٹی ٹوئنٹی میچ بنائیں گے، یہ جنگ صرف پشتونوں کی نہیں پورے پاکستان کی جنگ ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے لیڈر نے امریکا اور میں نے بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، گزشتہ شام بانی پی ٹی آئی اور پشتونوں کے وزیراعلیٰ نے ملٹری آپریشنز اور ڈرون اٹیکس کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا ہے، اب خیبر پختونخوا کے عوام کے فیصلے صوبے میں ہی ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ 22 سال سے جو پالیسی آپ نافذ کر رہے ہیں اس سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے، ہم نے امن صرف بانی پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالوں میں دیکھا ہے، ہم ہراس پالیسی کو ایبسلوٹلی ناٹ کہیں گے جو عوام کے حق میں نہیں ہوگی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے پاس بندوقیں نہیں صرف عوامی طاقت ہے، ساؤتھ ریجن کے عوام نے ہر اس پالیسی کو مسترد کیا جو ان کے حق میں نہیں، پوری قوم چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی باہر آئیں اور ملک کی قیادت سنبھالیں۔ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام میں لکھا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا، پشاور سے لکی مروت تک سہیل آفریدی کا ہیلی کاپٹر پر سفر غالباً سرکاری امور کے لیے تھا۔دریں اثناء قائد حزب اختلاب سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میںدہشت گردی اور صوبے کے معاملات کو سیاسی معاملات سے نتھی کیا تو مسائل پیدا ہوئے، کہا گیا جو لکھا ہوا ہے بغیر کسی تبدیلی کے تسلیم کیا جائے تو ہی معاملات مانے جائیں گے، بتایا گیا جو دہشتگردی پر لکھا گیا ہے اسے تسلیم کریں تو ہی سیاسی معاملات مانے جائیں گے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا ہم چاہتے تھے جرگے میں پیپلز پارٹی ،ن لیگ اور جے یو آئی کو ملا کر جو فیصلے ہوئے انہیں تسلیم کیا جائے، ہم نے کہا متفقہ فیصلے ہوں لیکن انہوں نے دونوں معاملات کو نتھی کر دیا جس سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا، یہ نہیں ہو سکتا آپ ہماری گردن پر خنجر رکھ دیں اور کہیں یہ مانیں گے تو دوسرا بھی تسلیم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہمیں بھی دھمکیاں ملتی ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ دہشت گردی نہ ہو۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا پاکستان کے مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے مل بیٹھنے سے ہے، سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے ورنہ یہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔دریں اثناء چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لانگ مارچ بھی جاری رہے گا اور مذاکرات بھی جاری رہنے چاہئیں، مذاکرات کی میز سے اٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مذاکرات کی میز سے اٹھے ہیں، دوبارہ بیٹھنے کا راستہ کھلا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کیا، محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے کوششیں کیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کوئی مشتعل یا پرتشدد شخص لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوگا، مطالبات کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنا نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھائی، حکومت مخلص ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا حکومت چھوڑیں گے نہ اسمبلی تحلیل کریں گے اور نہ ہی لانگ مارچ منسوخ ہوگا، لانگ مارچ شیڈول کے مطابق جاری ہے، گولی چلی تو تم سب ذمہ دار ہو گے۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہم کھلے دل کیساتھ مذاکرات کے عمل میں شریک ہوئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مکالمے میں شامل کیے بغیر کچھ نہیں ہوگا، مطالبہ کیا کہ ملکی سیاست کو بہترکرنے کیلئے ملاقات کرائی جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کے پی میں دہشت گردی کے معاملے پرمذاکرات ناکام ہوئے، مذاکرات میں بات کی کہ قبائلی علاقوں کے فیصلے متفقہ طورپر ہوں گے، مذاکرات میں سب کی مشاورت کو تسلیم نہیں کیا گیا، بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو پینل کا حصہ بنانے پر اتفاق نہیں ہوا،کے پی میں دہشت گردی اوربانی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات اہم ایشو ہے، ہم سہیل آفریدی کے مؤقف کے ساتھ ہیں،کے پی کیلئے جوبھی فیصلہ ہوگا وہ سب کی مشاورت سے ہونا چاہیے، حکومتی وزیر مذاکرات سے متعلق غیر اہم باتیں کررہے ہیں۔قبل ازیں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہیلی کاپٹرکے استعمال پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ کل تین لوگ جہاز میں سفر کرچکے ہیں، سہیل آفریدی ہیلی کاپٹر میں پشاور سے لکی مروت آئے، ایک جہاز لاہور سے عمان اور ایک لاہور سے پشاور آیا،ان پرکوئی بات نہیں کر رہا، وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹرسفر سب کو نظر آرہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں کسی قسم کے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں ہو رہے ہیں، یہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہے، ایم پی ایز اپنی مدد آپ کے تحت آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، لانگ مارچ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک ہے، ہم جب صوابی پہنچیں گے تو 20 لاکھ لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق سخت فیصلوں کیلئے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی 24 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات ہوئی جس میں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر صدرزرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لانگ مارچ پرمؤقف اور صوبائی معاملات پر مشاورت ہوگی، وفاقی حکومت اورپی ٹی آئی کے مذاکرات کی ناکامی کے اثرات ،گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر بھی مشاورت متوقع ہے، گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم، صدر، رفقا باہمی مشاورت سے کریں گے۔ مذاکراتی عمل میں پیشرفت نہ ہونے کے بعد آئندہ سیاسی حکمت عملی پربھی غورکیا جائے گا،لانگ مارچ، صوبائی حکومت کے کردار، امن وامان کی صورتحال کے مطابق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔دریں اثناء وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، گورنر راج سیاسی طور پر کوئی اچھا فیصلہ نہیں، ہم بھی نہیں چاہتے کہ ہم آخری حد پر جائیں۔پارٹی رہنمائوں زاہد خان اور ثمر بلور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو لاوارث چھوڑ وزیر اعلیٰ کے پی ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، خیبر پختونخواکے حالات کشیدہ ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دھرنوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا دو ماہ سے کبھی لاہور کبھی سندھ میں گھوم رہے ہیں۔ عوام کے لیے کوئی کام کرنے کے بجائے احتجاجی سیاست کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی عروج پر ہے، وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے، خیبر پختونخوا اس وقت لاوارث صوبہ ہے، وزیراعلی کو عوام کے مسائل کے حل کے لیے بیٹھنا چاہیے، خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے مسائل پر ایک آواز بنیں، عوام کے مسائل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے۔
    سہیل آفریدی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اوکاڑہ دو مختلف روڈ حادثے.16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

      بھائی پھیرو:دو روڈ حادثات میں دو شخص ہلاک درجنوں زخمی

      مغویہ سکینہ کی بازیابی درخواست’ سی پی او فیصل آباد کی رپورٹ مسترد’ آئی جی پنجاب ریکارڈ سمیت آج طلب

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.