لاہور (خبر نگار) محکمہ آبپاشی پنجاب کے ایک منصوبے کو مبینہ مالی بے ضابطگی سے جوڑنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آنے پر محکمہ نے واضح کیا ہےکہ سال 2024 ء میں الاٹ کیا گیا کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ سال 2026 میں بیسمنٹ کی ہموار اور محفوظ ورکنگ کے لیے لیا گیا پیٹی ریپئر اینڈ مینٹیننس کام مکمل طور پر الگ تھا جس کا 2024 کے منسوخ شدہ کام سے کوئی تعلق نہیں۔ محکمہ کے مطابق منسوخ شدہ کام کی مرمت کا تاثر دینا حقائق کے منافی اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔ جب2024 کا کام ہی نہیں ہوا تو اس کی مرمت کے نام پر مبینہ کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مختلف نوعیت کے دونوں کاموں کو ایک قرار دے کر لاکھوں روپے کی بے ضابطگی کا تاثر دینے کے دعوے ریکارڈ کے بجائے غلط تشریح پر مبنی دکھائی دیتے ہیں۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ 2024 کے منسوخ شدہ کام اور 2026 کے مرمتی کام کو خلط ملط کرکے پیش کرنا درست نہیں۔
بریکنگ نیوز
- عمارتوں میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم
- 5 سال بعد قتل کیس میں عمر قید کا ملزم بری
- برائلر گوشت 14روپے کلو مہنگا
- اے این ایف’تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش آج سے لاہور میں شروع ہوگی
- پنجاب میں لینڈ معافیا کا راج سہانے سپنے دکھا کر شہری کنگال متاثرین داد رسی کے لیے خوار
- ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہاوس جاب میں بھی نوجوان ڈاکٹرز کے لیے مشکلات بڑھ گئیں
- شیخوپورہ:زیادتی کا نشانہ بنانے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
- گجرپورہ، مزنگ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے4منشیات فروشوںکو گرفتارکرلیا
- منشیات ڈیلر انمول پنکی کے گرد گھیرا ایک بار پھر تنگ، فرد جرم عائد
- غیرملکی خاتون زیادتی کیس’ سہولت کارہ ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع
- کیپسٹی پے منٹس کا بوجھ پیداواری لاگت سے بھی بڑھ گیا
- ڈی جی ایف آئی اے سے زیرالتوا درخواست کی رپورٹ 22 اکتوبر تک طلب
- فرانس، طلبہ احتجاج کے باعث 500سکول بند کرنے کا اعلان
- لیڈی ڈاکٹر کے گھر پر قبضے کی کوشش’ ہراسگی کیس، عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم
- کوڑا ٹیکس وصولی یقینی بنانے کیلئے نئی شرائط عائد کر دی گئیں
- جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار
- پیرمحل: 13سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
- نظربند پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان سے ملاقات کیلئے اہلیہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
