لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پانچ سال بعد قتل کیس میں عمر
قید کے ملزم عثمان کو بری کردیا،عدالت نے مرکزی گواہ کے بیان میں تضاد ہونے پر ملزم عثمان امتیاز کی سزا کالعدم قرار دے دی،وکیل نے موقف اپنایا کہ موقع کے گواہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوئے ۔
