لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ، عمارتوں میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر ، چیف جسٹس
عالیہ نیلم 6اکتوبر کو سماعت کریں گی، عدالت نے محکمہ صحت اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے جواب طلب کر رکھا ہے عدالت نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو جواب جمع کرانے کا پابند کر رکھا ہے،عدالت نے آگ لگنے والی عمارتوں سے متعلق رپورٹس اور بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔
