اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ(ن) حلقہ این اے 48 کے صدر عمر مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی استحکام کے تحفظ میں پاک فوج کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ موجودہ دور میں قومی دفاع کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، ملکی معیشت کے استحکام اور قومی اداروں کے درمیان مثر رابطہ کاری کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر مغل نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اور سلامتی کے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کی قربانیوں کے لیے باعثِ احترام ہیں۔ پاکستان کی معاشی مضبوطی بھی قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے، روزگار کے مواقع اور ملکی وسائل کے مثر استعمال کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی دفاعی سفارت کاری میں دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعاون، مشترکہ مشقیں اور دفاعی روابط کا فروغ بھی قابلِ تحسین ہے۔عمر مغل نے کہا کہ دفاعی تعاون اور دفاعی استعداد بڑھانے کے باعث پاکستان کے روایتی تعاون سمیت بین الاقوامی سطح پر دفاعی روابط کو تقویت مل رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 48 اور تنظیم مسلم لیگ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ قومی دفاع صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ امن، معاشی استحکام، قومی یکجہتی اور اداروں کے باہمی تعاون کی بھی بنیادی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط ریاست بنانے کے لیے سیاسی اختلافات کو اپنی جگہ رکھتے ہوئے ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفاد جیسے معاملات پر پوری قوم کا اتحاد ضروری ہے۔
بریکنگ نیوز
- صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
- حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
- روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
- جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
- کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
- خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
- 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
- میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
- جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
- سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
- کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
- آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
- سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
- خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
- امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
- ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
- سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
