Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر
    • محمود اچکزئی کیخلاف پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بلند
    • پٹرول 1.91 روپے مہنگا ڈیزل 1.19 روپے فی لیٹر سستا
    • جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں
    • مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
    • ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے
    • سعودی آرامکو نے ایشیا کیلئے تیل سستا کر دیا، قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
    • بہت جہالت دکھا لی’ اب ذرا حقیقت بھی جان لیں: عظمیٰ بخاری
    • راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا
    • نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز’ گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی
    • معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اوالین ترجیح وزیر خزانہ
    • گورنر راج آج لگا لیں مجھے فرق نہیں پڑتا بیشک میری جان لے لیں عوام دشمن پالیسی نہیں مانوں گا سہیل آفریدی
    • بھارت ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج راہول گاندھی کچھ دیر پہلے کیلئے برقرار
    • سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کاروائی 5 خوارج ہلاک 2 زخمی
    • آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا تقاضا پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند
    • ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز
    • شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے متجاوز بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا خدشہ
    • ڈیرہ اسماعیل خان فائرنگ کے 2 واقعات ایف بی آر’پولیس کے5 اہلکار شہید’
    • 10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
    • پنجاب میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے متجاوز بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا خدشہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 7, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلا م آباد (نیوز ایجنسیاں )ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، متعدد
    پاورپلانٹس سسٹم سے نکل گئے، ہائیڈل پیداوار بھی کم ہوگئی، ادھربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا پورٹ فولیو سب سے بڑا مالی خطرہ قراردیدیا گیا ۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے ، اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے ۔ متعدد پاورپلانٹس سسٹم سے نکل گئے ہیں اورہائیڈل پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔ شہروں اور دیہات میں 3سے 4گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔دوسری جانب لیسکو ریجن میں شارٹ فال 1500میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے ۔ لیسکو ذرائع کے مطابق شارٹ فال بڑھنے کی وجہ ڈیزل ، گیس اور ہائیڈل پاور میں کمی ہے۔ لیسکو ریجن میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کئی روزتک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔فوکل پرسن ینگ انجیئرنگ کونسل عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔فوکل پرسن کے مطابق سسٹم سے متعدد پاور ہائو س نکل گئے جن کا 16اکتوبر تک واپسی کا امکان ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا اور لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں صورتحال ابتر ہے۔عثمان فاروق نے بتایا کہ بجلی کے شارٹ فال سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے تک جا پہنچی ہے،گیس کے بعد ڈیزل اور پانی کی جنریشن بھی کم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو چیف کی ڈیمانڈ پر بھی بجلی کا کوٹا نہ بڑھایا جا سکاہے، سسٹم اس وقت ابتر صورتحال کا شکار ہے،آئندہ کچھ روزبدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ادھر بجلی کی 11تقسیم کار کمپنیوں کا پورٹ فولیو سب سے بڑا مالی خطرہ ہے۔ پاورسیکٹر پر مالی دبائو کم کرنے کیلئے آپریشنل نقصانات میں کمی ناگزیر قرار دیدیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈسکوز کو 282ارب کی سبسڈی دی گئی۔ سبسڈی کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں مزید 143ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ خراب صورتحال میں حکومت کو سالانہ 1200 ارب روپے مالی مدد دینا پڑ سکتی ہے۔ڈسکوز کے اخراجات، مالی نقصانات کم کرکے گردشی قرضے پرقابو پانے کی سفارش کی گئی ہے، آپریشنل اصلاحات کے بغیر سبسڈی دینے سے گردشی قرض کا مسئلہ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
    شارٹ فال

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر

      پٹرول 1.91 روپے مہنگا ڈیزل 1.19 روپے فی لیٹر سستا

      جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.