Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:50سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کیس میں مرکزی ملزم کے دو سگے بھائی گرفتار
    • نیشنل سیونگز کے 111مراکز بند یا ضم کرنے کی تیاری شروع
    • اے این ایف کارروائیاں’بلوچستان سے 3825 کلو گرام منشیات برآمد
    • گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات 725افراد زخمی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات آج سے شروع
    • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ:2027 ء ٹکٹوں کی درخواستیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
    • پاکستان کیلئے ایس سی او کی صدارت، ویژن کو عمل میں بدلنے کا اہم موقع : سردار مسعودخان
    • پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کو ترقی دینے کا فیصلہ
    • ملکی تاریخ میں پہلی بار جیلوں میں قید خواتین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ
    • بلوچستان اسمبلی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا
    • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال؛ شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
    • 9 مئی کیسز’ علیمہ خانم،عظمیٰ خانم اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
    • مقبوضہ مغربی کنار ے میں برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، فلسطینی طلبہ کی یادگار مسمار
    • قتل کیس میں صلح سے پہلے ورثا کا تعین ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم
    • DIG آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کا 2 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
    • سائنسدانوں کا کارنامہ، مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت
    • ترک کارگو بحری جہاز پر روسی ڈرون حملہ ، دو افرا د ہلاک، بھارتی شہری سمیت متعدد ارکان زخمی
    • امریکی حکام کو جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنیوالے ملزم فہیم اکرم کی تلاش، گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام
    • کوئٹہ: قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی اتحادی افواج آپریشن فجر الیمن جاری 250 مزید حوثی ہلاک

    By Khabrain Newsاکتوبر 7, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    ریاض ، صنعا، اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز کے حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن فجر الیمن میں تعز شہر میں حوثی ملیشیا کے 250جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،جبکہ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے ۔ادھر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی ہیں جب کہ ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری ہے، تعز شہر میں حوثی ملیشیا کے 250جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔سعودی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ صعدہ شہر میںحوثی ملیشیاکے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا، دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی تباہ کر دیا۔اتحادی افواج نے بتایا کہ حملوں کا مقصد باب المندب میں بحری آمدورفت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، حوثی ملیشیا کے اسلحہ ڈپو،کشتیوں کے گودام اور سمندری بارودی سرنگیں بھی تباہ کر دیں۔سعودی اتحادی افواج نے کہا کہ الحدیدہ گورنریٹ میں بھی فوجی کارروائی کی، جنوبی بحیرہ احمر کے آبی راستوں پر ممکنہ حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ادھر یمنی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے ماریب صوبے جانے والے ایک امدادی ٹرک کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔اس دوران سعودی عرب کے محکمہ ہوا بازی نے کہا ہے کہ نجران اور جازان کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔عرب نیوز کے مطابق منگل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں کچھ املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جو افراد زخمی ہوئے ان کے زخموں کی نوعیت معمولی ہے۔ دوسری جانب یمنی گروپ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔حوثی فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ، خمیس مشیط ائیربیس اور نجران و جازان صوبوں میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔دریں اثناء وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی ہیں جب کہ ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت یمن میں حوثیوں نے پسپائی اختیار کی ہوئی ہے، یمن کی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ مکہ دفاعی اتحاد کی میٹنگ یمن سے متعلق نہیں تھی، دفاعی اتحاد کے آرگنائزیشنل اسٹرکچر کو فارمولائز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی یہاں موجودگی ہے مگر اس وقت یمن میں لڑائی سعودی عرب کی فوجیں لڑرہی ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مہیا کی جارہی ہے، اس وقت ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔
    حوثی ہلاک

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان اسمبلی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا

      مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال؛ شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

      بلوچستان کے ضلع کیچ سے 56 کروڑ روپے کی آئس، ہیروئن اور چرس برآمد

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.