لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی دو آسامیوں کے تحریری نتائج کا
اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں ۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں چائلڈ سائیکالوجسٹ کی 04 آسامیوں کے لیے 20 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں محمد اشفاق، حافظ اسامہ بن خالد، محمد حمزہ حارث، محمد عبید الرحمان لقمان، عابد علی عابد شامل۔ اسی طرح اسی ڈیپارٹمنٹ میں چائلڈ سائیکالوجسٹ فی میل کی 01 آسامی کے لیے 05 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار ۔ کامیاب امیدواروں میں آدارش اشرف، ارم رانا، سادیہ زینب، عائیشہ عثمان، اور شکیلہ بی بی شامل ہیں۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر منظور شدہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔
