لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے فاضل فنڈز حکومت پنجاب کو منتقل کرنے کی مبینہ تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت پنجاب، بورڈز کے فاضل فنڈز کسی بھی سرکاری محکمہ، ادارے، اتھارٹی یا حکومتی ملکیتی بورڈ کو منتقل کرنے کے لیے پنجاب بورڈز ایکٹ کی دفعات 22 اور 23 کے درمیان نیا سیکشن A-22 شامل کرنے کی سمری تیار کر رہی ہے۔ ایسوسی ایشن نے مجوزہ ترمیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1976 کے تحت خودمختار ادارے ہیں اور حکومت سے کوئی مالی گرانٹ نہیں لیتے بلکہ اپنی آمدنی سے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ بورڈز نے سالہا سال کی محنت اور بچت سے اپنے فاضل فنڈز جمع کیے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فاضل فنڈز کی منتقلی سے بورڈز کی مالی خودمختاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں امتحانات کے انعقاد، نتائج کی بروقت اشاعت، ملازمین کی تنخواہوں و پنشن اور اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی سمیت دیگر معاملات میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے سوال اٹھایا ہے کہ جو تعلیمی بورڈز حکومتی گرانٹ کے بغیر اپنے اخراجات چلا رہے ہیں، ان کی سالہا سال کی بچت سرکاری سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ ترمیم واپس لی جائے اور بورڈز کی مالی و انتظامی خودمختاری برقرار رکھی جائے۔
بریکنگ نیوز
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
- جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
- سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
- کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
- آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
- سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
- خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
- امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
- ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
- سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
- انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
- روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
- فاطمہ فرٹیلائزر کی GCNPایوارڈز کے انسانی حقوق شعبہ میں پہلی پوزیشن
- ہارٹ اٹیک خطرات کم کرنیوالی اہم دوا کے 10 بیچ غیرمعیاری نکل آئے
- اسلام آباد میں ڈینگی کے وار21 کیسز سامنے آ گئے
- صدر ٹرمپ 2026 کے نوبیل امن انعام کیلئے نامزد
