اسلام آباد(آئی این پی )ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ
ٹیکسیشن (ای ٹی او) راولپنڈی ڈویژن نعمان خالد نے میڈیا ٹائون سوسائٹی آفس میں صحافیوں اور دیگر رہائشیوں کی سہولت سمیت مسائل کے حل کیلئے ای ٹی او فیسلیٹیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نعمان خالد نے میڈیا ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا جہاں مینجمنٹ کمیٹی کے صدر رانا قیصر سینئر صحافیوں طارق چوہدری، ساجد چوہدری، افضل جاوید، امجد صدیق، ملک طارق حسین، حاجی وحید، ملک حفیظ، وحید چوہدری سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی اور میڈیا ٹائون کے رہائشیوں کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل، ٹیکس ادائیگیوں اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ منیجمنٹ کمیٹی نے انکے مستقل حل کیلئے تجاویز پیش کی۔
