Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
    • بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
    • انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
    • کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
    • کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
    • ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
    • پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
    • کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
    • حوثیوں کا 3 سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں 1طیارہ گرانے کا دعوی فوجی اتحاد کی تردید
    • بجلی 1.11روپے یونٹ مہنگی ، صارفین پر 19ارب کا اضافی بوجھ
    • پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں’ 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد
    • اہم فیصلے کا وقت آچکا، خیبر پختونخوا کو نااہل حکمرانوں پر نہیں چھوڑ سکتے: خواجہ آصف
    • فاروق نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی’ بلاول بھٹو نامزد
    • پٹرول مزید 1.82 روپیے مہنگا ڈیزل 91پیسے سستا
    • افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت پی ٹی آی رابطے رواں ہفتے مزاکرات کے تیسرے دور کا امکان

    By Khabrain Newsاکتوبر 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (عادل عباسی) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ آگے بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں،
    دونوں جانب سے رابطوں کا سلسلہ بحال ہونے کے بعد رواں ہفتے مذاکرات کے تیسرے دور کے انعقاد پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا اسلام آباد میں موجود ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت سے رابطہ ہوا ہے، جس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے اور تیسرے دور کی نشست کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال، لانگ مارچ اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے اس امر پر غور کیا جا رہا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہونے کے بجائے دوبارہ بحال کیا جائے اور فریقین کے درمیان موجود اختلافات کو سیاسی گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ تیسرے دور کے لیے وقت اور مقام کے تعین پر بھی مشاورت جاری ہے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے حکومتی شخصیت سے رابطے کا مقصد مذاکراتی عمل کے لیے نئی گنجائش پیدا کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے بھی مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جاسکتا ہے اور حکومت سنجیدہ پیش رفت کرے تو بات چیت دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ مذاکرات میں دونوں فریق اپنے اپنے مطالبات اور تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھ چکے ہیں، تاہم عمران خان سے ملاقات، سیاسی کارکنوں کی رہائی اور خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی پالیسی سمیت بعض اہم معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے آئندہ دور میں انہی بنیادی نکات پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر تعاون سمیت دیگر امور پر یقین دہانیوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دونوں فریق براہِ راست محاذ آرائی کے بجائے رابطوں کے ذریعے درمیانی راستہ نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں بھی یہ امکان زیرِ بحث ہے کہ اگر تیسرے دور میں کسی اہم نکتے پر اتفاق ہوگیا تو مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مذاکرات کے تیسرے دور کے حوالے سے صورتحال غیر واضح تھی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے تیسرے دور کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا۔تاہم اب ذرائع کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان براہِ راست رابطے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مذاکراتی عمل دوبارہ متحرک ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر ابتدائی رابطوں میں معاملات طے پاگئے تو رواں ہفتے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا تیسرا دور منعقد ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز سیاسی اعتبار سے اہم ہیں اور فریقین کے درمیان ہونے والے رابطے مذاکرات کی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔ تاہم تیسرے دور کی حتمی تاریخ، مقام اور شرکا کے حوالے سے فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد متوقع ہے۔
    مذاکرات

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

      بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.