کراچی(ویب ڈیسک)آنر 25 بحری جہاز کے تین پاکستانی کریو ممبرز صومالی بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ایتھوپین ایئر لائن سے کراچی پہنچنے والے پاکستانیوں میں حسین یوسف، عمران علی اور محمد یاسین شامل ہیں، حسین یوسف اور عمران علی کا تعلق کراچی جبکہ محمد یاسین کا تعلق سوات سے ہے۔تینوں پاکستانی دو روز قبل صومالیہ پورٹ سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا پہنچے تھے، دو دن قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں۔ تینوں پاکستانی قزاقوں کی فائرنگ سے محفوظ رہے تھے۔تینوں پاکستانیوں کو پنٹ لینڈ سے ایم ٹی اونر جہاز میں بٹھا کر وساسو بھیجا گیا تھا، جہاز کے مالک نے تینوں کریو ممبرز کو جہاز میں موجود تیل صومالیہ پورٹ پر بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری دی تھی۔کراچی ایئرپورٹ پر متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تینوں پاکستانیوں کا خیرمقدم کیا، خیریت دریافت کی اور گلدستے پیش کیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ سانحہ تھا، متاثرہ پاکستانیوں کے دکھ اور درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے متاثرہ پاکستانیوں کے معاملے پر خصوصی توجہ دی۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم نے متاثرین کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں اور لمحہ بہ لمحہ باخبر رہے، پیسہ کسی انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے بچوں کی تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی پلاٹس اور بچوں کی تعلیم و صحت سے متعلق اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی استطاعت کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی کفالت کرے گی، اس حوالے سے موصول ہونے والی امدادی رقم متاثرہ خاندانوں کے حوالے کی جائے گی، صوبائی حکومت نے بھی متاثرہ پاکستانیوں کے معاملے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔گورنر سندھ نے متاثرہ پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جماعت کی حیثیت سے نہیں بلکہ پاکستانی بن کر یہاں کھڑے ہیں، آپ تنہا نہیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، قوم متحد ہو تو ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
- پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
- مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
- 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
- بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
- انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
- کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
- کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
- ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
- پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
- کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
- حوثیوں کا 3 سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں 1طیارہ گرانے کا دعوی فوجی اتحاد کی تردید
- بجلی 1.11روپے یونٹ مہنگی ، صارفین پر 19ارب کا اضافی بوجھ
- پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں’ 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد
- اہم فیصلے کا وقت آچکا، خیبر پختونخوا کو نااہل حکمرانوں پر نہیں چھوڑ سکتے: خواجہ آصف
- فاروق نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی’ بلاول بھٹو نامزد
- پٹرول مزید 1.82 روپیے مہنگا ڈیزل 91پیسے سستا
- افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار
