Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
    • بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
    • انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
    • کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
    • کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
    • ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
    • پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
    • کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
    • حوثیوں کا 3 سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں 1طیارہ گرانے کا دعوی فوجی اتحاد کی تردید
    • بجلی 1.11روپے یونٹ مہنگی ، صارفین پر 19ارب کا اضافی بوجھ
    • پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں’ 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد
    • اہم فیصلے کا وقت آچکا، خیبر پختونخوا کو نااہل حکمرانوں پر نہیں چھوڑ سکتے: خواجہ آصف
    • فاروق نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی’ بلاول بھٹو نامزد
    • پٹرول مزید 1.82 روپیے مہنگا ڈیزل 91پیسے سستا
    • افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور پولینڈ کا غیر قانونی مائگریشن کے خاتمے پر اتفاق

    By Khabrain Newsاکتوبر 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر
    داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے پولینڈ کے وزیر اور کونسل آف منسٹر کے سربراہ ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سکیورٹی، انٹیلی جنس شیئرنگ، انسداد دہشت گردی، غیر قانونی مائیگریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت دینے اور اعلی سطح کے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔فریقین نے میوچل لیگل اسسٹنس سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے وزیر مملکت طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارت داخلہ کا وفد جلد پولینڈ کا دورہ کرے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے منشیات، غیر قانونی مائیگریشن اور منظم جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ ان کاکہناتھا حکومتی اقدامات سے پاکستان سے یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ باہمی تعاون اور دوطرفہ کوآرڈی نیشن بڑھا کر ان جرائم میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ پولینڈ کے وزیر ٹوماش شیمونیاک نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے کے لئے یورپ میں پاکستانیوں کے لئے روزگار اور قانونی مائیگریشن کے مواقع بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پولش وزیر نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو قانونی طریقے سے پولینڈ آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا۔ٹوماش شیمونیاک نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی امور پر پاکستان اور پولینڈ کا یکساں موقف ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی، تجارتی اور کاروباری روابط کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔پولش وزیر نے کہا کہ سیاسی اور سکیورٹی تعلقات کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات کا فروغ بھی انتہائی اہم ہے۔ محسن نقوی نے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم کے حوالے سے تعاون پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان آفیشل پاسپورٹ پر ویزہ فری سہولت فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹوماش شیمونیاک نے خطے میں امن و استحکامکے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور تائید کی۔ملاقات میں سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
    اتفاق

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری

      مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.