اسلام آباد(ویب ڈیسک) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان
دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، دفاع و سلامتی، افرادی قوت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور بحرین کا کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ عقیدے، اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ عوامی روابط پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیںترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلی سطحی روابط اور قریبی تعاون جاری ہے، بحرین کے وزیر خارجہ کا دورہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
بریکنگ نیوز
- سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
- بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
- یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
- گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
- پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
- اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
- عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
- IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
- پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
- مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
- 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
- بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
- انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
- کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
- کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
- ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
- پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
- کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
