کراچی (این این آئی) رئیلٹی شو تماشہ 5 کے فائنلسٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔رئیلٹی شو تماشہ سیزن 5اختتام کی جانب گامزن ہے، فائنل ہفتہ شروع ہو چکا ہے اور لیلی کے حالیہ اخراج کے بعد گھر میں صرف 6 امیدوار باقی رہ گئے ہیں۔اب گھر میں موجود ان امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔تماشا کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔اور گرینڈ فینالے 10 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا، جہاں سیزن 5 سے باہر ہونے والے امیدواروں کے ساتھ ساتھ گزشتہ سیزن کے امیدواروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔میزبان عدنان صدیقی نے تماشا سیزن 5 کے لیے باضابطہ طور پر ٹاپ سکس فائنلسٹس کا اعلان کیا ہے جن میں ببرک شاہ، فصیح خالد، سامعہ حجاب، ڈاکٹر زی خان، اسرا عائشہ اور یاسر عالم شامل ہیں۔انہوں نے تماشہ ہائوس سے ویڈیو شیئر کی جس میں تمام چھ فائنلسٹس موجود تھے۔شائقین کی جانب سے گرینڈ فنالے کا انتظار کیا جارہا ہے اور ایک صارف کا کہنا تھا کہ لیلی، یاسر سے کہیں بہتر تھیں انہیں ٹاپ فائنلسٹس میں ہونا چاہیے تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ فاتحین کی پیش گوئیاں بھی کی جارہی ہیں۔
