فیصل آباد (این این آئی)پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت
16اکتوبر کو منایا جائے گا خان لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ (لیاقت باغ) میں شہید کر دیا گیا تھا۔نواب زادہ لیاقت علی خان کے یوم شہادت کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
