لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے
جسٹس خالد ابن عزیز نے نازیبا ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم عاطف آصف کی عبوری ضمانت خارج کردی،مدعیہ کے وکیل حمد الرحمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ نکاح نہیں کیا تھا، ملزم نے نازیبا ویڈیو بنا کر سات سال زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا ، تفتیشی رپورٹ میں ملزم قصور وار ہے،تھانہ ٹاون شپ پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم اور متاثرہ لڑکی ہوٹل پر ملازم تھے، دونوں نے نکاح کیا ہوا تھا ،لڑکی اب بلیک میل کرنے کے لیے درخواستیں دے رہی ہے،عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
