چکول(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرنے کارکنوں کو گرین سگنل دے دیا ہے ، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14دسمبر کو بلدیاتی انتخاباتمنعقدکرانے کے لئے انتخابی شیڈول کی جو تجویز ارسال کی تھی، صوبائی وزیر بلدیات کی صدارت میں منعقد ہونیو الے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی تجویز پر غور وغوض کیا گیا ،حکومت پنجاب اس سے قبل الیکشن کمیشن کے منعقد ہونیوالے مشاورتی اجلاسمیں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی کراکر تحریری طور پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا کہ وہ 15دسمبر سے 15جنوری کے درمیان بلدیاتی الیکشن کرا سکتی ہے ،الیکشن کمیشن کو حکومت پنجاب نے یہ وضاحت بھی کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں منعقد کرائے جا سکتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی اس تجویز کو نظر انداز کر کے انتخابی شیڈول کی اپنی تجویز حکومت پنجاب کوارسال کر دی ،صوبائی وزیر بلدیات کی صدارت میں اس سلسلہ میں گزشتہ روز جو اجلاس منعقد ہوا اس میں تین مرحلوں مین انتخابات منعقد کرانے کا عندیہ دیا ، الیکشن کمیشن کو حکومت پنجاب کی اس تجویز پرپنجاب میں تین مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے پڑیں گے،دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد یقینی قرار دیکر مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین ، عہدیداروں اور کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گرین سگنل دیدیا ہے اور تیاریوں کی ہدایت کی ہے
