کراچی(این این آئی) زونگ نے پاکستان کی پہلی فائی جی فکسڈ وائرلیس ایکسس ہوم براڈ بینڈ سروس ”زیڈ ہوم فائی” متعارف کرا دی، جس کےبذریعے فائیو جی ٹیکنالوجی کو گھریلو براڈ بینڈ سروس کے طور پر فراہم کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں دستیاب ہے اور فی الحال زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز سے حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ مستقبل میں اسے فرنچائزز تک بھی توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔زیڈ ہوم فائی کے تحت گھریلو صارفین کیلئے 12 پری پیڈ بنڈلز متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں انٹرنیٹ کی رفتار 10 سے 50 میگا بٹ فی سیکنڈ جبکہ ماہانہ ڈیٹا 100 سے 500 جی بی تک ہوگا۔ ان بنڈلز کی ماہانہ قیمت ٹیکس سمیت 4 ہزار 500 سے 11 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
