راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ
خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں۔راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ہم سب گلے تک بھر چکے ہیں، سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا چاہئے اور اب یہ مزید نہیں چلنے دینا چاہئے سیاسی جماعتوں سے سوال ہے کہ اور کتنا انتظار کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہاں دہشتگردی کی لہر پھیلی ہے اس کو کوئی دیکھنے کو تیار نہیں، کچھ دنوں سے خیبرپختونخوا میں طوفان بدتمیزی اور تماشہ لگا ہوا ہے، وزیر اعلی صوبے کے گول چکر لگا رہا ہے اور کابینہ ناچنے میں مصروف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر کو ڈی آئی خان میں کسٹم کے ملازمین مارے گئے کوئی ان کے گھر نہیں گیا، انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ناچ لیں، ایس ایچ او داود اور کانسٹیبل فرہاد شہید ہوا لیکن وزیر اعلی کے پی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی، شہید کے بچے سوال کر رہے ہیں کہ اس کے جنازے میں شرکت کا وزیراعلی اور کابینہ کے پاس وقت نہیں تھا؟ یہ دہشتگردی میں گھرے لوگوں کو اذیت دے رہے ہیں، امن و امان کا قیام انکی ترجیح نہیں ہے۔بیرسٹر دانیال نے کہا کہ کس نے ان کو روکا تھا کہ 15 سال میں یہ دہشت گردی کے حوالے سے پالیسی بناتے، ان کے لوگ اپنی پالیسی کے لئے افغانستان کو دیکھتے ہیں، کیا جوانوں اور شہدا کے جنازے پڑھنے کیلئے پالیسی چاہئے؟ آپ لانگ مارچ میں مصروف اور صوبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس چیز سے بخوبی واقف ہوں کہ یہ سسٹم مزید نہیں چل سکتا، ہم اس لائن کو ڈرا کریں گے اس پر کوئی ٹالرنس نہیں ہوگی، جو جماعت انکو دہشت گرد کہنے سے ڈرتی ہے وہ انکا حصہ ہے جو ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے وہ انکی بی ٹیم ہے، اس جماعت کا سیاسی مرکز نفرت اور اداروں کے خلاف آگ لگانا ہے۔
بریکنگ نیوز
- مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
- تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔
- حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں
- بجلی گیس صارفین کیلئے سلیب سبسڈی ختم کرنے کی تیاریIMF
- لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی ملاقات کر رہے ہیں۔
- نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی بھرپور حمایت
- شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے: مراد علی شاہ
- جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی ہر ممکن مدد کرینگے: پیوٹن
- اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- نواز شریف کل ایک ہفتے کےدورے پر لندن پہنچیں گے
- چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ
- صوابی میں فائنل اعلان سہیل آفریدی جرأت ہے تو گزر کر دکھائیں فیصل کریم کنڈی
- سہیل آفریدی شبقدر چوک ضلع چارسدہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں۔
- ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
- بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے’نو ٹیفکیشن جاری
- وفاق نے ایمرجنسی کی تیاری مکمل کرلی، شیر افضل مروت کا دعوی
- سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
- پٹرول چارٹ
- پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا
