واشنگٹن ، تہران ( نیوز ایجنسیاں)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف 3روزہ فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی کی تنصیبات اور فوجی کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کےامکانات شامل ہیں۔ادھر ایران نے اپنے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ جاری رکھنے کیلئے ہمارے پاس اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانب آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف 3روزہ فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی کی تنصیبات اور فوجی کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کے امکانات شامل ہیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو یہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں نائب صدر کی زیرِ قیادت اعلیٰ حکام نے ان منصوبوں پر غور کیا تھا۔ادھرایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے میں کئی زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی فارس نے نامعلوم فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہوئے ہیں، جہاں ایران نے بحری جہازوں کو تہران کی جانب سے اجازت نہ دیے گئے راستوں سے گزرنے سے خبردار کیا ہے۔دریں اثناء ایران نے اپنے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ جاری رکھنے کیلئے ہمارے پاس اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے۔یہ بات ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے کہی ۔سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں رضا طلائی نیک نے کہا کہ ملک میں اسلحہ تیار کرنے کی صلاحیت ایک طویل اور مسلسل جنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ ایران کے پیداواری نظام میں اس وقت طویل جنگ جاری رکھنے کے لیے درکار اسلحہ تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران اسلحے کی پیداوار جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ گئی۔ ان کے مطابق ایران نے پہلے ہی متبادل اور محفوظ پیداواری مقامات تیار کر رکھے تھے اور فوجی سازوسامان کی پیداوار ایک دن کے لیے بھی نہیں رکی۔قبل ازیںایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے نائب کمانڈر علی محمدی نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز آبنائے ہرمز میں ہر رات ان جہازوں کے خلاف کارروائیاں کرتی ہیں جنہیں تہران اپنے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والا سمجھتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمدی نے کہا کہ جنگ کے پہلے روز سے آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور جارحانہ و دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میڈیا کی جانب سے آبنائے ہرمز سے روزانہ 30 لاکھ سے 80 لاکھ بیرل تیل گزرنے کے اعداد و شمار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض قیاس آرائیاں ہیں جن کا مقصد تیل کی قیمتیں کم کرنا اور عالمی منڈی پر اثر انداز ہونا ہے۔علی محمدی نے دعوی کیا کہ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی مقام پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔علاوہ ازیںایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کا جواب اگلے چند روز میں دینے کا عندیہ دیا ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ فی الحال امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، اگلے چند دنوں میں اپنا جواب دے دیں گے۔ ایرانی خبر ایجنسی سے گفتگو میں عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
پینٹاگون
بریکنگ نیوز
- ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی
- خیبر پختونخواگورنر راج یا ایمرجنسی فیصلہ آج اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے کاروبار’اپنا گھر اور دیگر لون سکیموں کو قرض فراہم کرنے والے بینکوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔
- ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں
- سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
- پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونیکا انکشاف
- پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
- پاک’ترک وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ
- مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
- تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔
- حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں
- بجلی گیس صارفین کیلئے سلیب سبسڈی ختم کرنے کی تیاریIMF
- لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی ملاقات کر رہے ہیں۔
- نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی بھرپور حمایت
- شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے: مراد علی شاہ
- جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی ہر ممکن مدد کرینگے: پیوٹن
- اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- نواز شریف کل ایک ہفتے کےدورے پر لندن پہنچیں گے
