لاہور (این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شارٹ ٹرم مارچ
میں تبدیل ہوچکا، یہ مارچ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک طرف دہشت گردی ہو رہی دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے ہیں، خیبرپختونخوا پورا صوبہ غیر محفوظ ہے لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شارٹ ٹرم مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے، مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے نہ پختون عوام کے حق میں ہے، ان کا شارٹ ٹرم مارچ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک مسخرے کنٹینر باز نے یرغمال بنایا ہوا ہے، ایک مسخرہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہی فورسز کا مذاق اڑا رہا اور دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ استعمال کرتا ہے، سکیورٹی فورسز صوبے کی عوام کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہی ہیں، خیبرپختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اس صوبے کی پولیس اور لوگوں کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، کے پی کے لوگ خود ڈیمانڈ کر رہے ان کی پی ٹی آئی اور نالائق ٹولے سے جان چھڑائی جائے، عوام کے مسترد کئے جانے کے بعد اے آئی سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی
- خیبر پختونخواگورنر راج یا ایمرجنسی فیصلہ آج اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے کاروبار’اپنا گھر اور دیگر لون سکیموں کو قرض فراہم کرنے والے بینکوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔
- ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں
- سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
- پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونیکا انکشاف
- پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
- پاک’ترک وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ
- مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
- تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔
- حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں
- بجلی گیس صارفین کیلئے سلیب سبسڈی ختم کرنے کی تیاریIMF
- لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی ملاقات کر رہے ہیں۔
- نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی بھرپور حمایت
- شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے: مراد علی شاہ
- جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی ہر ممکن مدد کرینگے: پیوٹن
- اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- نواز شریف کل ایک ہفتے کےدورے پر لندن پہنچیں گے
