Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پشاور ہائیکورٹ سہیل آفریدی سمیت 27 درخواستوں پر سماعت20 اکتوبر تک ملتوی

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(نیوز رپورٹر )پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلی سہیل آفریدی، سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئیہنما اسد قیصر اور صوبائی وزرا سمیت دیگر کی27 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کیس میں جو وکیل تھے، وہ اب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بن گئے ہیں، ہم اس کیس میں وکالت نامے جمع کرائیں گے۔درخواست گزاروں کے وکیل محمد انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو رات کے وقت اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں پھر ایسے حالات بن رہے ہیں کہ ان کے ارکان کو نامعلوم افراد اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ روز مردان سے ان کے ایک رکن کو اٹھایا گیا، جبکہ سوات سے صوبائی وزیر کو اٹھایا گیا۔وکیل بشیر خان وزیر نے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھی گئے، تاہم انہیں ابھی تک تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ آصف بابر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسد قیصر نے چیف کمشنر کو درخواست دی تھی، لیکن انہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پراسیکیوٹر اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ 26 دسمبر 2025 سے زیر التوا ہے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا کہ رپورٹ جمع ہو چکی ہے۔جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دئیے کہ یہاں آپ کی حکومت ہے، آپ کی حکومت میں بھی ارکان کو اٹھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ارکان تو اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، اسلام آباد تو محفوظ ہے، پشاور میں کیا کرتے ہیں۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اگر ان کیسز کو معمول کے ڈویژن بنچ میں لگایا جائے تو؟محمد انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بالکل، ڈویژن بنچ ان کیسز کی سماعت کرے، ابھی تک ان کیسز پر عدالت کی کوئی مختلف رائے سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو عدالت آنے تک گرفتار یا ہراساں نہ کیا جائے۔اس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دئیے کہ کس کو حکم دیں، اسلام آباد کے لیے تو حکم جاری نہیں کر سکتے۔وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عبوری ریلیف برقرار رکھا جائے۔ بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ تین دن میں چیف کمشنر اسلام آباد سے رجوع کیا جائے، جس پر انہوں نے تین دن کے اندر درخواستیں جمع کرائیں۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ تین دن کے اندر درخواست دینے والوں کے حکم امتناع میں توسیع ہوگی۔عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں، مزید مہلت نہیں دی جائے گی اور کیسز کا فیصلہ کیا جائے گا۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

      پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.