کراچی(این این آئی)افریقی ہاتھی بھی انسانوں کی طرح اپنے ساتھیوں کو مخصوص آوازوں کے ذریعے مخاطب کرتے ہیں، جو انفرادی ناموں کی طرح کام کرتی ہیں۔ نئی سائنسی تحقیق میں سامنے آنے والے اس انکشاف سے جانوروں کی ذہانت، باہمی رابطے اور سماجی تعلقات کو سمجھنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔برطانوی اخبار ”دی گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق، سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی مدد سے ہاتھیوں کی آوازوں کا تجزیہ کیا، جس سے ایسے شواہد ملے کہ وہ کسی دوسرے ہاتھی کی آواز کی محض نقل کیے بغیر اسے مخاطب کرنے کے لیے مخصوص صوتی انداز استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ صلاحیت انسانوں کے نام لے کر ایک دوسرے کو پکارنے کے طریقے سے مشابہت رکھتی ہے۔بین الاقوامی سائنس دانوں کی ٹیم نے کینیا کے دو مقامات، سامبورو نیشنل ریزرو اور امبوسیلی نیشنل پارک میں ریکارڈ کی گئی افریقی ہاتھیوں کی آوازوں کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں 1986 سے 2022 تک ریکارڈ ہونے والی آوازیں شامل کی گئیں، جن کے تجزیے سے 469 منفرد صوتی نمونے شناخت کیے گئے۔ ان آوازوں میں 101 ہاتھیوں کی جانب سے نکالی گئی تھیں، جب کہ 117 ہاتھیوں کو مخاطب کرکے یہ آوازیں سنائی گئی تھیں۔تحقیق کے مرکزی مصنف مائیکل پارڈو کے مطابق، نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ہاتھی اپنے ساتھیوں کے لیے مخصوص آوازیں استعمال کرتے ہیں اور یہ بھی پہچان سکتے ہیں کہ انہیں مخاطب کیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- مسکراہٹ اور خوش کلامی سے ہی دلوں میں گھر بسایا جا سکتا ہییشما گل
- لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ کو سیل کئے جانے کے باعث دکانیں بند پڑی ہیں۔
- سائبر کرائم وارداتوں میں اضافہ حکومت ناکام شہری پریشان
- محکمہ آبپاشی کی ڈیفنڈر گاڑیاں جو فروخت کر دی گئیں ہیں’ تحقیقات جاری ہیں۔
- خلا سے زمین کو دیکھنے پر کوئی تقسیم اور سرحدیں نظر نہیں آتیں: فرانسیسی خلا باز
- فروخت کر دیا گیامحکمہ آبپاشی پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کو سکریپ ظاہر کرکے
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- نیویارک: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ ایشیا سوسائٹی کے تحت منعقد لاہور لٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 109 ہلاک
- مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم 7افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی
- نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول، ممتاز ادیبوں، دانشوروں’ فنکاروں کی شرکت
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واراداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں اوراہم تنصیبات پر حوثی دہشت گردوں کے حملے کھلی دہشت گردی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، طاہر اشرفی
- ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں: ایمل ولی
- یہ ایمرجنسی بھی ہے اور گورنر راج بھی لگایا گیا ہے:ماہرِ قانون اشتر اوصاف
- یوکرین، روس کا توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق
- امریکہ نے ایف35 کے قریب پھٹکنے بھی نہ دیا سربراہ بھارتی فضائیہ کا اعتراف
- مختلف شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش
- گلوراری کیساتھ کاروبار بھی چمک اٹھا دعا لیپا نت کڑوڑوں کما لیے
