لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس پنجاب نے سال 2026ء کے پہلے 09 ماہ کے ٹریفک حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے، جن کے مطابق صوبے بھر میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ غیر مہلک حادثات میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق مجموعی جان لیوا حادثات میں سے 76 فیصد میں ڈرائیوروں کی غفلت شامل رہی۔ تیز رفتاری، بے احتیاطی سے ڈرائیونگ اور غلط اوور ٹیکنگ حادثات کی بڑی وجوہات بنیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں میں موٹر سائیکلوں کا تناسب 84 فیصد ہے جبکہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 39 فیصد ٹریفک حادثات موٹر سائیکلوں سے متعلق رپورٹ ہوئے۔ ٹرکوں اور بسوں کے باعث 14 فیصد، ٹریکٹر ٹرالیوں سے 10 فیصد جبکہ چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے باعث 6 فیصد ٹریفک حادثات پیش آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری 2026ء سے اب تک صوبے میں 67 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں مزید کمی لانے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
