کراچی (این این آئی)کراچی میں دفعہ 144 کے تحت اجتماع، جلسے اور احتجاج پر پابندی عائد
کردی گئی ہے۔کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق 20 اکتوبر تک رہے گا اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق کراچی ڈویژن کی تمام حدود میں ہوگا، پابندی امن و امان کے خدشات کے پیش نظرعائد کی گئی ہے۔
