لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور میں کتے کے کاٹنے سے ریبیز میں مبتلا مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ نسرین بی بی اور 90 سالہ غوث محمد شامل ہیں۔نسرین بی بی کو دو ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ریبیز کی علامات کے ساتھ آئسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج تھیں۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔دوسری جانب کتے کے کاٹنے کا شکار 90 سالہ غوث محمد بھی دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے ان میں ریبیز کی تصدیق کی تھی۔ غوث محمد کو میو ہسپتال میں چند روز زیرِ علاج رکھنے کے بعد لواحقین گھر لے گئے تھے، جہاں ان کی موت ہو گئی۔
