موسم بدلتے ہی فیشن میں بھی تبدیلی آجاتی ہے، خاص کر موسمِ بہار کے آغاز کے ساتھ ہی ہر طرف خواتین کی پسندیدہ لان کلیکشنز کی بہار نظر آنا شروع ہوجاتی ہے۔
اور کیوں نہ ہو، موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی خواتین کو لان کی نئی کلیکشن کا انتظار جو شروع ہوجاتا ہے اور ہر بار کی طرح ان کی مانگ پہلے سے مختلف لان ڈیزائنز کی ہوتی ہے۔
ایسے میں ڈیزائنرز کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کچھ منفرد طرز اور نئے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے لان کے پُرکشش ڈیزائنز متعارف کروائے جائیں۔