بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی اداکاری اور سیلفیوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جب کہ کچھ عرصے پہلے انہوں نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا جس کے بعد مداحوں کے دلوں میں ان کی عزت میں اضافہ ہوگیا تھا اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی،جن کی پیدائش بالی ووڈ کے ستاروں کے بچوں کی طرح سروگیسی کے عمل سے ہوئی ۔ اب اداکارہ نے مداحوں کو اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
