نیویارک (ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے اپنے سرفیس سیریز کی نئی ڈیوائسز کرادی ہیں اور پہلی بار اس کمپنی نے نوائز کینسلنگ ہیڈفونز بھی صارفین کے لیے پیش کردیئے ہیں۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ شب نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سرفیس پرو 6 ٹیبلیٹ، سروفیس لیپ ٹاپ 2، سرفیس اسٹوڈیو 2 (ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر) اور ایک سرفیس ہیڈفون متعارف کرایا، جبکہ ونڈوز 10 اور آفس 365 کے بھی متعدد نئے فیچرز کا اعلان کیا۔ مائیکروسافٹ کے چیف پراڈکٹ آفیسر پانوس پنائے کا کہنا تھا کہ سرفیس پرو 6 گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 67 فیصد زیادہ طاقتور ہے اور اس کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی۔فرفیس لیپ ٹاپ 2 کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ دونوں ڈیوائسز 16 اکتوبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گی۔دونوں ڈیوائسز میں چند فیچرز اپ ڈیٹ اور نئے رنگوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم کوئی بڑا ری ڈیزائن یا یو ایس بی سی پورٹ کے اضافے کے خواہشمند افراد کو 2019 کا انتظار کرنا ہوگا۔سرفیس پرو سکس میں ایٹ جنریشن انٹیل سی پی یو، 12.3 انچ ڈسپلے، ساڑھے 13 گھنٹے بیٹری لائف، ایس ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج کو ایک ٹی بی تک بڑھانے کی صلاحیت اور پہلی بار بلیک رنگ میں دستیابی جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔سرفیس لیپ ٹاپ 2 میں ایٹ جنریشن انٹیل سی پی یو، 13.5 انچ ٹچ ڈسپلے، گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 85 فیصد تیز اور انسٹنٹ آن اور ونڈوز ہیلو سپورٹ دی گئی ہے۔مائیکرو سافٹ کا آل ان ون ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سرفیس اسٹوڈیو 2 کی قیمت ساڑھے 3 ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی تاہم اس کی دستیابی کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔اس میں 28 انچ کا ٹچ ڈسپلے، 2 ٹی بی ایس ایس ڈی، سیون جنریشن انٹیل سی پی یو، ڈی سی آئی، پی تھری، آکسائیڈ ٹرانسسٹر، نیکسٹ جنریشن پاسکل گرافکس، 13.5 ملین پکسلز اور ایکس باکس وائرلیس کنٹرولر کی بلٹ ان سپورٹ دی گئی ہے۔تاہم ایونٹ میں سب سے بڑا سرپرائز کمپنی کی جانب سے پہلی بار نوائز کینسلنگ ہیڈفونز کو متعارف کرانا تھا۔سرفیس ہیڈفون کی قیمت 350 ڈالرز رکھی گئی ہے جو کہ پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ ہیڈفون ونڈوز 10، آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور میک آپریٹنگ سسٹم سے مطابقت رکھتے ہیں اور جب صارف انہیں کان سے اتارے گا تو وہ فوری طور پر موسیقی کو روک دیں گے یا کالز میوٹ کردیں گے۔ان ہیڈفونز کو اسکائپ کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ یہ بلیوٹوتھ ، ایکٹیو نوائز کینسلنشن اور کورٹانا پر 15 گھنٹے تک کام کریں گے۔بلیوٹوتھ بند کرکے وائر موڈ آف اور نوائز کینسلشن ایکٹیو کرنے پر ان کی زندگہ 50 گھنٹے ہوگی، جبکہ یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ہیڈفون 2 گھنٹے سے بھی کم وقت پر مکمل چارج ہوجائیں گے۔