اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ فاضل جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا جو سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دائر کردہ درخواست عدالتی دائر اختیار میں نہیں آتی، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔