کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں یوٹیوب سروس عارضی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔
ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ بند ہونے پر صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹ رسائی حاصل نہ کر پانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
صارفین کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ملک کے تمام ہی چھوٹے بڑے شہروں میں یوٹیوب اچانک بند ہوگئی تھی۔
دوسری جانب کمپنی نے سروس بند کرنے یا تعطل کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔