کراچی (آئی این پی)سرفراز احمد کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی ویسٹ انڈیز کےلئے روانہ ہوگئی۔ قومی کر کٹ ٹیم کیریبیئن ٹور میں چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ پاکستان کی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جبکہ طلعت علی منیجر ہوں گے۔ دورے کا آغاز 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے ہوگا جس کا پہلا میچ 26 مارچ کو کنگسٹن جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ بقیہ 3 میچز 30 مارچ، یکم اور 2 اپریل کو گیانا میں شیڈول ہیں۔ ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد 3ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت بھی سرفراز احمد ہی کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل 4کھلاڑی سہیل تنویر، محمد نواز،رومان رئیس اور عثمان شنواری وطن واپس آجائیں گے۔ اور ایک روزہ میچوں کے لئے منتخب 5 کھلاڑی آصف ذاکر، محمد عامر، فہیم اشرف، محمد اصغر اور جنید خان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ورلڈکپ 2019 میں براہ راست شرکت کے لئے پاکستان کا ون ڈے سیریز جیتنا بہت اہم ہے۔ قومی ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرلے گی۔ مصباح الحق کی کپتانی میں 3 ٹیسٹ میچز کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- اوچ پاور پلانٹ ، بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
- دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
- فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں ایونٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا
- ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ
- ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں
- وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان
- سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے جدہ پہنچ گئے۔
- صومالیہ کے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر
- فیفا ورلڈکپ ، افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی
- میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
- سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
- ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
- پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
- پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
- ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
- سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
- گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
- یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
- برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
- کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے