Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی آئی اے کی تباہی میں مشرف، ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی حکومتوں نے حصہ ڈالا

    By Khabrain Newsنومبر 26, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری ہو پاتی ہے یا نہیں لیکن اس قومی اثاثے کے اربوں روپے کے خسارے میں جانے کے بہت سے اسباب میں جہاں ادارے کی اپنی انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی شامل ہے وہیں ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں بشمول جنرل مشرف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ادوار حکومت میں ہونے والے مبینہ غلط فیصلوں، مفادات کے تصادم اور ادارے کو مالی نقصانات سے نکالنے کیلیے بروقت اقدامات نہ کرنے صلاحیت نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مختلف سیاسی حکومتوں نے اپنے غلط فیصلوں ذاتی مفادات کی خاطر اربوں روپے کھربوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا، نون لیگ، پیپلز پارٹی، جنرل مشرف، پی ٹی ائی کے دور حکومت میں کسی نے بھی قومی ایئر لائن کے مسائل کو حل کرنے اور اس کو منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ آج قومی پرچم بردار ائیر لائن کی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    پی آئی اے ذرائع اور آڈٹ رپورٹ میں ایسے ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ کس طرح جہازوں کی خریداری سے لیکر سیٹوں کی تبدیلی اور مسافروں کو انٹرٹینمنٹ کی آڑ میں اربوں کھربوں کا نقصان پہنچایا، نون لیگ کے پہلے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی جب پی آئی اے کے چیئرمین بنائے گئے تو انہوں نے ہانگ کانگ کی کیتھے پیسیفک ایئر لائن کے وہ جہاز خریدے جو کمپنی گراؤنڈ کر چکی تھی۔

    انہوں نے بوئنگ 747  سیریز 300 خریدے جبکہ مارکیٹ میں بوئنگ سیون فور سیون کی چوتھی سیریز اور دیگر سیریز کے جدید ایئر کرافٹ موجود تھے، شاہد خاقان عباسی نے جو جہاز خریدے وہ پوری دنیا میں صرف 19جہاز باقی رہ گے تھے، پہلے یہ جہاز لیز پر لئے گئے اس کے بعد اچانک خرید لیے گئے۔

    جب پی آئی اے کے جن 20 افسران نے اس پر شور مچایا شاہد خاقان عباسی کے اس فیصلے پر اعتراضات اٹھانے ان کو ریٹائر کر دیا۔

    پھر پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں امریکن سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ ٹکٹوں کی بکنگ سے لیکر سروس فراہم کرنے کے ایگریمنٹ کیے گیے اور چالیس، پنتالیس سینٹ کے بجائے اس کو ڈیڑھ ڈالر تک لے جایا گیا اس سے بھی پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور کمپنی کو زائد ادائیگی کی گئی۔

    ٹرانس ورلڈ ایوی ایشن نامی کمپنی کو جہازوں کے سپئیر پارٹس سمیت دیگر پرزہ جات اور آلات لینے کی کھلی چھٹی دی گئی جہنوں نے مارکیٹ ریٹس سے کئی گنا مہنگے پی آئی اے کو فروخت کیے جبکہ جنرل مشرف کے دور حکومت میں احمد سعید کو پی آئی اے کا کرتا دھرتا بنایا گیا انہوں نے بوئنگ ٹرپل سیون اٹھ جہاز خریدے جبکہ ایئر بس کے اسٹور میں پڑے ہوئے ائیر بس اے تھری 10 کے چھ جہاز لیز پر لیے گئے جن کو بعد میں پی آئی اے نے خرید لیا اس مد میں بھی اربوں روپے کا پی ائی اے کو نقصان ہوا۔

    اس پر انکوائری شروع ہوئی جو کبھی مکمل ہی نہ پائی پھر نون لیگ کے دوسرے دور حکومت میں شجاعت عظیم کو ہوا بازی کا مشیر بنایا گیا تو انہوں نے سعودی ایئر لائن ترکی قطر ایمرٹس، اور دیگر ایئر لائنز کو ایک ایک ہفتے میں اسی اسی پروازیں لانے کی اجازت دیدی۔

    آڈٹ ہوا، تو پتہ چلا اس کے بدلے میں شجاعت عظیم نے اپنی ذاتی کمپنی رائل ایئرپورٹ سروس کو ان تمام ائیر لائنوں کیساتھ کنٹریکٹ کر لیا کہ پاکستان کے تمام ائیر پورٹ پر گراؤنڈ سروسز رائل ائیرپورٹ سروس ہی فراہم کریگی یعنی جو کنٹریکٹ پی ائی اے کو ملنا چاہیے تھاسیاسی جماعتوں کی بے پناہ مداخلت کے باعث بھی پی ائی اے کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، پی ٹی آئی کے دور میں ہوا بازی کے وزیر غلام سرور نے پائلٹ کی جعلی ڈگریوں کا شوشہ چھوڑ کر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کروا دی جو تاحال عائد ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.