پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب ہے اور مارکیٹ کا آغاز 1290 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 115593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں انڈیکس میں 1499 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس سے 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 115800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس نے ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں تین نئی بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں۔