تازہ تر ین

تاریخ کا سب سے بڑا تنخواہ پیکج، ایلون مسک کے دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کی راہ ہموار

امریکی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو تاریخ کا سب سے بڑا کارپوریٹ پے پیکیج مل گیا جس سے ان کے دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے75 فیصد سرمایہ کاروں نے ریکارڈ ایک ٹریلین ڈالر (2810 کھرب روپے) منافع سے ایلون مسک کی تنخواہ منظور کی۔

کمپنی کے بورڈ نے خبردار کیا تھا ایلون مسک کمپنی چھوڑ سکتے ہیں، ٹیسلا کا مستقبل مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں مسک کے ویژن سے جڑا ہے۔

امریکا میں دولت کی عدم مساوات پر نئی بحث شروع، ناقدین نے پیکیج بڑھتی معاشی خلیج کی علامت قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا معاوضہ ٹیسلا کی ترقی، خودکار گاڑیوں، روبوٹیکس نیٹ ورک اور انسان نما روبوٹس کی فروخت جیسے منصوبوں سے منسلک ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب کچھ بڑے سرمایہ کاروں اور مشاورتی اداروں نے پیکیج کو “انتہائی مہنگا” اور “غیر ضروری” قرار دیا، تاہم بورڈ نے مؤقف اپنایا کہ یہ مسک کو کمپنی کے ساتھ رکھنے اور طویل مدتی ترقی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

ایلون مسک نے سالانہ میٹنگ میں اعلان کیا کہ ٹیسلا اپریل سےسائبر کیب یعنی دو نشستوں والی روبوٹیکسی کی پیداوار شروع کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain