تازہ تر ین

مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مابق اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے ’جعفر جیکسن‘ نے ادا کیا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ جعفر جیکسن، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی جان لوگن نے لکھی ہے۔ اس بائیوپک میں میں دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم پیشہ ورانہ مراحل، ان کے میوزیکل سفر، اسٹیج پرفارمنسز اور عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں جعفر جیکسن کو مائیکل کے انداز میں چلتے، گفتگو کرتے، گاتے اور مشہور مون واک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،  جس کو آنجہانی گلوکار کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم میں مائیکل جیکسن کے کیریئر کے نمایاں پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے، تاہم ان کی ذاتی زندگی اور ان سے متعلق تنازعات کو شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی اس فلم کو 24 اپریل 2026 کو دنیا بھر کے کئی ممالک کے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain