تازہ تر ین

گیلانی نے نااہلی کیوں قبول کی؟, پارٹی لیڈر کا اہم انکشاف

اوکاڑہ(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جو کسی کے لیے اچھا نہیں کر تا کل اُس کے لیے اللہ تعالیٰ اِنصاف ضرور کرتا ہے اور اسکو پوری قوم دیکھ رہی ہے نواز شریف کا جے آئی ٹی کے سانے پیش ہو نا کوئی انوکھا کام نہیں ہے اداروں کے لیے یہ سب کرنا پڑتا ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اداروں کو مضبوط کر نے کے لیے اپنی جان کی قربا نی دے دی پر اداروں کو شرمندہ نہیں ہو نے دیا یوسف رضا گیلانی نے بھی اداروں کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ کا حکم مانا تاکہ اداروں کو کوئی کمزور نہ بنا سکے پی پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے اِن لوگوں نے آصف علی زرداری پر طرح طرح کے جھوٹے مقدمات کیے لیکن آج تک کو ئی مقدمہ بھی سچ ثابت نہیں کرسکے لیکن نواز شریف پر جو بھی مقد مہ بنا وہ سچ ثابت ہوا جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان دینااِن پر فرض ہے پی پی پی کا ہر کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہے ضلعی صدر پی پی پی اوکاڑہ چوہدری سجادالحسن سابق ایم این ائے نے اوکاڑہ اور ساہیوال ڈویژن کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر بلاو¿ل بھٹو زرداری قبول کر لی اور عید کے بعد آنے کی حامی بھی بھرلی جس پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی اِن خیالات کا اِظہار اِنہو ں نے اوکاڑہ کے وفدجسکی قیادت ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن سابق ایم این اے نے کی وفد میں شامل پی ایس ایف پنجاب کے جنر ل سیکرٹری محمد آصف خان بلوچ،پی ائی او کے شاہد سلیم نو ناری، سلمان قریشی کے علاوہ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ،مر کزی نا ئب صدر میاں منظور احمد خاں وٹواور ضلعی عہدیداران موجودتھے انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کومحترمہ بے نظیر بھٹو نے لاڑکانہ کا درجہ دیا ہے اِنشااللہ دوبارہ پھر لاڑکانہ بن کر رہے گا قائد عوام اور بی بی کی روح کارکنوں کے دلوں میں بستی ہے پی پی پی نے ہمیشہ مزدور ،محنت کش اور کسانوں کے حق کی بات کی ہے اور اُن کو اُنکا حق دینے کی ہر ممکن کو شش کی ہے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain