ہری پور (بیورورپورٹ)ضلع میں افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے ،ہریپور شہر و دیگر جگہوں میں اب بھی افغانی اپنے کاروبار میں مصروف ہیں ،غیر قانونی طریقہ سے رہاش پزیر افغانیوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ ، باوثوق زرائع کے مطابق اس وقت ضلع ہریپور میں متعدد د جگہوں پر افغانی رہاش پزیر اور وہ اپنے اپنے کاروبار کر رہے ہیں انکے پاس کوئی قانونی حثیت بھی نہیں ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جوں ہی ان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جاتی ہیں تو انہیں مقامی لوگ پناہ دیکر انہیں چھپا دیا جاتا ہے اور حالات روٹین پہ آتے ہیں تو یہی افغانی دوبارہ اپنے اپنے کاروبار میں لگ جاتے ہیں زرائع کے مطابق ہریپور ریلوے روڈ پر ایک حجام کی دوکان پر قریب چار افغانی کام کر رہے ہیں جن میں سے دو کے پاس پاکستانی ویزا یعنی قانونی حثیت موجود ہے جبکہ دو دوسرے ساتھی و ہ غیر قانونی رہاش پزیر ہیں جنکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سرکاری لوگ شیو ،کٹنگ کے لیے آتے ہیں اس لیے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے حساس اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
