لاہور (خبر نگار) محکمہ آبپاشی پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کے نام پر پٹرول، ڈیزل اور دیگر POL کروڑوں روپے کے اخراجات کا معاملہ سنگین سوالات کی زد میں آگیا۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی سرکاری آڈٹ رپورٹ نے محکمہ آبپاشی میںPOL سمیت مختلف اشیا کی خریداری میں قواعد کی خلاف ورزی، خریداری کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور بعض اثاثوں کے ریکارڈ سے غائب ہونے جیسے معاملات کی نشاندہی کر دی جس کے بعد سرکاری گاڑیوں کے نام پر جاری ہونے والے کروڑوں روپے کے پٹرول و ڈیزل کی مکمل فرانزک جانچ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی میں سٹیشنری، کمپیوٹر سٹیشنری اور دیگر اشیا کی خریداری کے فریم ورک کنٹریکٹس کے دوران مشترکہ تصدیق میں بعض اثاثے غائب پائے گئے جبکہIT آلات، سافٹ ویئر، پلانٹ و مشینری اور Petroleum, Oil & Lubricants (POL) کی خریداری میں PPRA قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کو تقسیم کرنے کی نشاندہی ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کی اس نشاندہی نے محکمہ آبپاشی کے وسیع فلیٹ، چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، ایکسینز، ایس ڈی اوز اور دیگر فیلڈ افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کے ماہانہ فیول استعمال پر بھی بڑے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کتنی گاڑیاں واقعی فیلڈ میں چل رہی ہیں، کتنی گاڑیوں کا فیول محض کاغذوں میں استعمال ہو رہا ہے اور کتنی گاڑیوں کی لاگ بکس، اوڈومیٹر ریڈنگ اور پٹرول پمپ کے بل آپس میں مطابقت رکھتے ہیں؟ مزید تشویشناک امر یہ ہے کہ محکمہ آبپاشی کا نظام صوبہ بھر میں وسیع فیلڈ نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔ اگر ہر ڈویژن میں سرکاری گاڑیوں کے POL اخراجات کا آزادانہ فرانزک آڈٹ کیا جائے تو مبینہ طور پر بڑے مالی تضادات سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی رقم کا تعین گاڑی وار لاگ بکس، POL رجسٹر، پٹرول پمپس کے بل، ادائیگی واچرز اور گاڑیوں کی اصل مائلیج کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ اصل سوال یہ ہے کہ سرکاری گاڑی ایک ماہ میں جتنے کلومیٹر چلتی ہے، اس کے مقابلے میں کتنے لٹر پٹرول یا ڈیزل جاری کیا جاتا ہے؟ اگر لاگ بک میں چند سو کلومیٹر سفر درج ہو اورPOL ہزاروں لیٹر ظاہر کیا جائے تو یہ معمولی دفتری بے قاعدگی نہیں بلکہ قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے والا انتہائی سنگین معاملہ بن سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
- پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
- سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
- میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
- مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
- صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
- حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
- روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
- جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
- کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
- خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
- 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
- میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
- جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
- سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
- کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
- آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
