Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
    • نیاز اسٹیڈیم کا انتظام پی سی بی کے حوالے معاہدہ 20 سال کے لیے ہوگا
    • معروف برطانوی مصنف جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرمپ کا مؤقف، یوکرین اور ڈیموکریٹس پر الزام
    • نشتر زون غیر قانونی تعمیرات کروا کر سرکاری خزانے کو 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے والا کلرک بحال
    • سی او ایم سی ایل سے مؤقف لینے کیلئے انہیں سوالنامہ بھیجا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کیا ‘ اگر وہ مؤقف دیں تو شائع کیا جائے گا
    • چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے
    • ہائوسنگ کے موجودہ مسائل کا حل مشترکہ ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے: ریاض حسین پیرزادہ
    • غیر قانونی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاںتیز ‘2ملزم گرفتار
    • چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی شیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے امحروم چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • مکہ دفاعی معاہدہ فعال، سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کا اجتماعی دفاعی اقدامات پر اتفاق
    • ٹرمپ کو نوبیل انعام ملنے کے امکانات کم ہیں:ماہرین کی رائے
    • پشاور ‘جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف
    • انڈسٹریل سٹیٹ فورس ‘ ڈاکوئوں میں فائرنگ’ ایک ڈاکو ہلاک ‘ اہلکارزخمی
    • سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان معاونت کیلئے طلب16
    • عمارتوں میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی
    • طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم
    • 5 سال بعد قتل کیس میں عمر قید کا ملزم بری
    • برائلر گوشت 14روپے کلو مہنگا
    • اے این ایف’تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت کے کیس کا ریکارڈ پیش نہ
    کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہتھکڑی منگوا لی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔تفتیشی افسر کی غیر موجودگی پر جج برہم ہو گئے اور ڈی ایس پی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔وکیل صفائی ریاست علی نے کہا کہ عدالت میں تفصیلی دلائل دینے کے لئے تیار ہوں، جس پر جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کدھر ہیں؟ عدالتی اہلکار نے بتایا کہ تفتیشی افسر شہر سے باہر ہے۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کدھر آئوٹ آف سٹی ہیں؟ بلائیں ڈی ایس پی کو، زبانی کلامی باتیں تو نہیں مانی جائیں گی۔ فاضل جج نے ہتھکڑی منگوانے کے ساتھ سکیورٹی انچارج کو بھی بلوا لیا۔ڈی ایس پی کے پیش ہونے پر جج نے پوچھا کدھر ہے کیس کا ریکارڈ؟ ڈی ایس پی کے انگریزی میں بات کرنے پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین برہم ہو گئے اور ریمارکس دیئے کہ میرے ساتھ اردو میں بات کرو۔ڈی ایس پی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق تفتیشی آٹ آف سٹی ہے، جس پر جج نے کہا آپ ایسے کیسے آگئے، مجھے زبانی کلامی باتیں پسند نہیں۔ ڈی ایس پی بولے مجھے کچھ وقت دے دیں میں بتاتا ہوں، جج نے کہا ریکارڈ پر کوئی چیز لائیں، آپ کو بھی اور ایس پی کو بھی 6 ماہ کے لئے جیل بھیج دوں گا، شرم آنی چاہیے آپ لوگوں کو، بدمعاشی بنائی ہوئی ہے۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ڈی ایس پی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ادھر کٹہرے میں الٹا منہ کرکے کھڑا کروں گا، لائیں مجھے ثبوت دکھائیں، یونیفارم سمیت ابھی 6 ماہ کے لئے آپ کو جیل بھیج دوں گا، پھر عدالتوں پر بات آتی ہے، ڈرامہ بنا ہوا۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا تفتیشی افسر گلگت بلتستان گیا ہوا ہے، ڈی ایس پی نے واٹس ایپ کاپی کا پرنٹ عدالت میں پیش کر دیا، جسے عدالت نے لینے سے انکار کر دیا، جج ابو الحسنات نے واٹس ایپ کاپی واپس ڈی ایس پی کی طرف پھینک دی اور ڈی ایس پی کو اصل کاپی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈی ایس پی کو کٹہرے میں کھڑے رہنے کا حکم دیتے ہوئے سکیورٹی انچارج سے کہا کہ جب میں فیصلہ کروں گا، آپ نے ان کو جانے نہیں دینا، گرفتار کر لینا ہے، گیٹ والے کو کہیں، ڈی ایس پی باہر نہ جائے، جوڈیشل فورس ہونی چاہیے تاکہ عدالت اپنے حکم پر فوری عمل درآمد کرا سکے، یہاں تو 1898 اور 1860 کا نظام چل رہا ہے۔
    ایمان مزاری

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      نشتر زون غیر قانونی تعمیرات کروا کر سرکاری خزانے کو 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے والا کلرک بحال

      سی او ایم سی ایل سے مؤقف لینے کیلئے انہیں سوالنامہ بھیجا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کیا ‘ اگر وہ مؤقف دیں تو شائع کیا جائے گا

      چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.