لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے ہوم سیکرٹری کو نظر بند پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان سے ملاقات کیلئے اہلیہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میاں عثمان اکرم کو 27 ستمبر کے احتجاج میں شرکت سے روکنے کیلئے نظر بند کیا گیا ،میاں عثمان اکرم نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا لاہور میں استقبال کیا تھا ،میاں عثمان اکرم کو غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا، درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ،عدالت درخواست کی شوہر سے ملاقات کرانے کا حکم دے ،عدالت میاں عثمان اکرم کی نظر بندی کالعدم قرار دے ۔
