شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پنجاب پولیس اور سی سی ڈی شیخوپورہ نے بچوں کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ
پر زیادتی کا نشانہ بنانے ویڈیوز بنانے اور بعدازاں بلیک میل کرنے والے گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر بچوں کو خوفزدہ کرکے ان کی ویڈیوز بناتے اور بعد میں انہیں بلیک میل کرتے تھے پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ متاثرین کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے استحصال اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
