Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
    • تاریخی کارنامہ، چار پاکستانی, پاکستانی رجسٹرڈ بائیکس پر آرکٹک سرکل پہنچ گئے
    • کینیڈا کی وزیر خارجہ دو دہائیوں بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
    • امریکا نے ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز دے دی:رائٹرز
    • اسپین کا آہنی دفاع، پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھایا
    • امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی برقرار، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ سب سے زیادہ
    • پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں جدید ترین کینسر اسپتال منصوبے کا اعلان
    • مصری عالم یُسری جبر کے خواتین سے متعلق متنازع بیان پر تنقید کا سامنا
    • پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم، پاؤنڈ 375 روپے تک پہنچ گیا
    • پی ایف ایف چیف کی ورلڈ کپ فائنل کے بعد فیفا صدر سے ملاقات
    • سجل علی نے میسی کو خراجِ تحسین پیش کر دیا، "تاریخ آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی”
    • ٹائمز اسکوائر میں اسپین کی ورلڈ کپ فتح کا جشن، فلسطینی پرچم بھی لہرائے گئے۔
    • ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے شائقین اور پولیس میں جھڑپیں۔
    • ٹائمز اسکوائر میں اسپین کی ورلڈ کپ فتح کا جشن، فلسطینی پرچم بھی لہرائے گئے۔
    • نیلم ویلی میں بادل پھٹنے سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا۔
    • وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی تاریخی ورلڈ کپ فتح پر مبارکباد پیش کی۔
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
    • بھارتی روپیہ گرنے لگا، حکومت نے ڈالر ذخائر استعمال کر دیے۔
    • خیبر پختونخوا حکومت نے 29 کلومیٹر نئی موٹروے منصوبے کی منظوری دے دی
    • پاکستان کا برطانیہ پر گرومنگ گینگ لیڈر ’ڈیڈی‘ کے معاملے میں الزام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شریفوں پر ظلم ہوا اور بچے ارب پتی بن گئے, اہم جگہ بھجوانے کی تیاریاں

    By Daily Khabrainجون 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کا گھر اڈیالہ جیل ہو گا ‘ ملزم اعلیٰ کی تقریر سنی یہ کونسی ان کیخلاف سازش ہوئی ہے‘ پانامہ انکشافات ساری دنیا میں ہوئے ‘ یہ پاکستانی سازش نہیں ‘ سب کو پتہ تھا کہ شریفوں کے مے فیئر کے محلات ہیں ‘بیگم کلثوم نواز کے علاوہ سب نے جھوٹ بولا ‘ خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بھول جائیں گے ‘ تفتیش شروع ہوئی تو پتہ چلا کہ اصل احتساب ہے ‘ وزراءسپریم کورٹ پر اٹیک کر رہے ہیں ‘ یہ جے آئی ٹی میں میچ ہار چکے ہیں ‘ دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی کے باہر ڈرامہ کیا ‘ شہباز شریف پانامہ ہیٹ اور مافیا سوٹ پہن کر آئے تھے ‘ قطری ان کا واحد سہارا تھا وہ بھی نہیں آ رہا ‘ ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بن گئیں پھر بھی مظلوم بنے ہوئے ہیں ‘ کمال ہے ظلم ہوتے ہوئے بھی سارے بچے ارب پتی بن گئے ‘ان کے سمدھی اسحاق ڈار کے بچے بھی ارب پتی ہو گئے‘نواز شریف اور شہباز شریف پر 12 مقدمات نیب میں موجود ہیں اقتدار میں بیٹھ کر فلیٹس لئے گئے‘پیسہ کہاں سے آیا بتانا ہو گا ‘اشتہارات کے نام پر پیسہ لے کر مجرم کی حفاظت کرناجرم ہے‘ شہباز شریف نے جھوٹ بولا ان کا سب سے بڑا کاروبار تھا ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے ‘ لمبے سکو ر کا تعاقب کرنا مشکل ہو گا ۔ وہ ہفتہ کو احمد یار ہراج کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ احمد یار ہراج صاحب کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج میں نے ملزم اعلیٰ کی پریس کانفرنس دیکھیمیرا پہلا بیان یہ ہے کہ یہ کونسی سازش ہوئی ہے آج سے سوا سال پہلے پانامہ کے انکشافات ساری دنیا میں ہوئے یہ پاکستانی سازش نہیں ہے۔ سب کو پتہ تھا شریفوں کے مے فیئر کے محلات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پکڑے گئے ہیں۔ شہزادی مریم نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ میری یا خاندان کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہانی پچھلے اپریل کو شروع ہوئی ہے ہم ان سے پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ کیسے خریدے پیسے کیسے باہر گئے۔ جب سے ہم جواب مانگ رہے ہیں جھوٹ بولے جا رہے ہیں سب کے بیانات میں تضاد ہے صرف بیگم کلثوم نواز سچ بول رہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہاکہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بھول جائیں گے ‘ قطری شہزادہ پر سب کچھ ڈال دیا گیا۔ تین ججز نے کہا کہ مزید تفتیش ہونی چاہیے ۔ تفتیش شروع ہوئی تو انہیں پتہ چلا کہ اصل احتساب ہے۔ وزراءسپریم کورٹ پر اٹیک کر رہے ہیں یہ جے آئی ٹی میں میچ ہار گئے ہیں۔ نواز شریف نے پہلے سے لکھی ہوئی تقریر پڑھی پھر شہباز شریف نے بھی یہی کیا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ71 میں ایک فیکٹری تھی جو 30 فیکٹریاں بن گئی ہیں پھر بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہاہے اور یہ مظلوم بنے ہوئے ہیں۔ کمال ہے کہ ظلم ہوتے ہوئے بھی سارے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔ شہباز شریف پانامہ کیپ اور مافیا سوٹ پہن کر آئے تھے ۔ آج دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی کے بعدڈرامے کئے۔ انہوں نے خود ہی اپنے والد کو منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دیا ہے۔ اسحاق ڈار اپنے اعترافی بیان میں منی لانڈرنگ کا بتا چکے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف پر 12 مقدمات نیب میں موجود ہیں اقتدار میں بیٹھ کر فلیٹس لئے گئے۔پیسہ کہاں سے آیا بتانا ہو گا ‘ ان کے سمدھی اسحاق ڈار کے بچے بھی ارب پتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر ذات کو فائدہ پہنچانا ہی کرپشن ہے۔ ہم ان کی کرپشن سے تنگ آ گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی کرپشن کو کس نے پکڑنا تھا۔ قطری ان کا واحد سہارا تھا وہ بھی نہیں آ رہا۔ ساری قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر اڈیالہ جیل ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طاقت بولنگ جبکہ بھارت کی بیٹنگ ہے۔ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔ لمبے سکور کا تعاقب کرنا پاکستان کیلئے مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اشتہارات کے نام پر پیسہ لے کر مجرم کی حفاظت کرناجرم ہے۔ شہباز شریف نے جھوٹ بولا ان کا سب سے بڑا کاروبار تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی برقرار، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ سب سے زیادہ

      پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں جدید ترین کینسر اسپتال منصوبے کا اعلان

      پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم، پاؤنڈ 375 روپے تک پہنچ گیا

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.