لاہور، پشاور، مظفر آباد (آئی این پی) پنجاب کے بیشتر اضلاع میںآئندہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، گاڑیوں اور سولر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا۔ راولپنڈی’ اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوگئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائو الدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے اسی طرح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی ضروری اقدامات کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بوسیدہ و کچے مکانات میں رہائش اختیار کرنے سے گریز کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور طوفان کی صورت میں شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری آسمانی بجلی سے بچا کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور بجلی کی گرج چمک اور طوفانی موسم کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا، شہریوں اور کاشکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی چھٹی ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
- خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
- امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
- ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
- سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
- انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
- روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
- فاطمہ فرٹیلائزر کی GCNPایوارڈز کے انسانی حقوق شعبہ میں پہلی پوزیشن
- ہارٹ اٹیک خطرات کم کرنیوالی اہم دوا کے 10 بیچ غیرمعیاری نکل آئے
- اسلام آباد میں ڈینگی کے وار21 کیسز سامنے آ گئے
- صدر ٹرمپ 2026 کے نوبیل امن انعام کیلئے نامزد
- پنجاب حکومت کی جانب سے باڈی کیم کی پہلی کھیپ لاہور پولیس کے حوالے ابتدائی طور پر 600باڈی کیم کی فراہمی
- پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام 3 روزہ کتاب میلہ 15 سے 17 اکتوبر تک نیوکیمپس میں سجے گا
- اوگرا ناکام مافیا بے لگام ایل پی جی 500 روپے کلو تک بلیک میں فروخت
- یوکرین کے روس پر 650 ڈرونز حملے،ایک شخص ہلاک،6افرادزخمی
- جاسوسی کا الزام’بھارتی نیوی اہلکار گرفتار
- باڈی کیم کی پہلی کھیپ لاہور پولیس کے حوالے
- لاہور، این سی سی آئی اے کی کارروئی، جعلی قرض ایپس کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 38 مرد اور ایک خاتون گرفتار
