انقرہ (آئی این پی )بحیرہ اسود میں ایک ترک ملکیتی کارگو جہاز میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور عملے کے متعدد ارکان زخمی ہو گئے جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ عملے میں تین بھارتی شہری شامل ہیں اور ان میں سے ایک زخمی ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ایک پوسٹ میں بھارتی سفارت خانے نے بتایا کہ ہمیں بحیرہ اسود میں تجارتی جہاز ایم وی رویاڈ ممادوف پر حملے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، 2 ہلاک ہوئے ہیں جب کہ عملے کے کچھ ارکان زخمی ہوئے ہیں اور ان کا رومانیہ میں علاج جاری ہے۔
