واشنگٹن(آئی این پی )ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسے سیارے کی دریافت کی ہے جو بظاہر ایک دم توڑتے ہوئے ستارے کے چھوڑے گئے مادے
سے بنا ہے۔یونیورسٹی آف واروک کے پی ایچ ڈی طالب علم جیمی ولیمز کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق دوسری جنریشن کے سیارے ان ستاروں کے مرنے کے دوران خارج ہونے والے مادے سے بنتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا دوسری جنریشن کا سیارہ ہو سکتا ہے جو ایک وائٹ ڈوارف یعنی مردہ ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔جیمی ولیمز نے بتایا کہ ایسے سیارے انتہائی نایاب ہیں اور وائٹ ڈوارف کے گرد ان کی موجودگی غیر متوقع تھی۔
