اسلام آباد(آئی این پی)امریکہ، چین و اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیراور اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے پاکستان کے لئے 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت یوریشیا میں رابطہ کاری، جدت، اقتصادی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے اہم موقع فراہم کرے گی۔انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیر اہتمام پوسٹ بشکیک ایس سی او سمٹ 2026، چیلنجز اور پاکستان کی صدارت کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایس سی او سربراہ اجلاس کی تیاری اور تنظیم کے مرکزی موضوع اور ویژن کو عملی اقدامات میں بدلنے کے لیے ایک سال سے بھی کم عرصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ستمبر کے اواخر میں ایس سی او کونسل آف نیشنل کوآرڈینیٹرز کا پہلا اجلاس منعقد کرکے کثیرالجہتی رابطہ کاری کا آغاز کر دیا ہے۔
