Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
    • بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
    • انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
    • کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
    • کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
    • ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
    • پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
    • کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)آنر 25 بحری جہاز  کے تین پاکستانی کریو ممبرز صومالی بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ایتھوپین ایئر لائن سے کراچی پہنچنے والے پاکستانیوں میں حسین یوسف، عمران علی اور محمد یاسین شامل ہیں، حسین یوسف اور عمران علی کا تعلق کراچی جبکہ محمد یاسین کا تعلق سوات سے ہے۔تینوں پاکستانی دو روز قبل صومالیہ پورٹ سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا پہنچے تھے، دو دن قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں۔ تینوں پاکستانی قزاقوں کی فائرنگ سے محفوظ رہے تھے۔تینوں پاکستانیوں کو پنٹ لینڈ سے ایم ٹی اونر جہاز میں بٹھا کر وساسو بھیجا گیا تھا، جہاز کے مالک نے تینوں کریو ممبرز کو جہاز میں موجود تیل صومالیہ پورٹ پر بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری دی تھی۔کراچی ایئرپورٹ پر متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تینوں پاکستانیوں کا خیرمقدم کیا، خیریت دریافت کی اور گلدستے پیش کیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ سانحہ تھا، متاثرہ پاکستانیوں کے دکھ اور درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے متاثرہ پاکستانیوں کے معاملے پر خصوصی توجہ دی۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم نے متاثرین کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں اور لمحہ بہ لمحہ باخبر رہے، پیسہ کسی انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے بچوں کی تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی پلاٹس اور بچوں کی تعلیم و صحت سے متعلق اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی استطاعت کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی کفالت کرے گی، اس حوالے سے موصول ہونے والی امدادی رقم متاثرہ خاندانوں کے حوالے کی جائے گی، صوبائی حکومت نے بھی متاثرہ پاکستانیوں کے معاملے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔گورنر سندھ نے متاثرہ پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جماعت کی حیثیت سے نہیں بلکہ پاکستانی بن کر یہاں کھڑے ہیں، آپ تنہا نہیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، قوم متحد ہو تو ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف

      بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار

      یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.