لاہور(آئی این پی )حکومت پنجاب نے کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو مراسلہ جاری کر دیا ۔مراسلے کے مطابق ہسپتالوں کی اوپی ڈیز اور وارڈز میں مریضوں کے رش بڑھنے کا خدشہ ہے ،ہسپتالوں میں مکمل سہولیات فعال رکھی جائیں۔الرٹ کے مطابق بزرگ، 5 سال سے کم بچے، حاملہ خواتین اور دائمی مریضوں کیلئے فلو زیادہ خطرناک ہے،شہری ماسک پہنیں، ہاتھ بار بار دھوئیں اور رش والی جگہوں سے پرہیز کریں ۔ محکمہ صحت کے مطابق فلو ویکسینیشن سب سے موثر بچاو ہے،حاملہ خواتین اور بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے ۔
